مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد عوام کو متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے ، جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ کینٹکی، آرکنسا، ٹینیسی، مشی گن اور ٹیکساس سمیت دیگر ملحقہ ریاستوں میں بارشوں کے باعث طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں ،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ۔
شدید طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ ریاست کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ